بھٹکل:21؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)ذہنی دباؤ کا شکار ہوئی ایک خاتون گھر کے پڑوس والے باغ کے نالےمیں ڈوب کر ہلاک ہونے کا واقعہ تعلقہ کے بیلکے گرام پنچایت کے نوج اڈیبار میں پیش آیا ہے۔ معاملے کو لےکر مہلوکہ کے شوہر ناگراج سومیا گونڈ(32) کوپولس نے گرفتار کرلیا ہے۔
مہلوکہ کی شناخت اندرا ناگراج گونڈ(26) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ایم کام ڈگری یافتہ مہلوکہ اندرا وینکٹاپور ہیگلو کی مکین تھی۔ صرف 8ماہ پہلے ہی اس نے ناگراج سے شادی کی تھی۔ صرف دو ایک دو مہینے ہی شوہر کے گھر گزارہ کرنے کے بعد شوہر سے بیزار ہوکر اپنے میکے میں رہنے لگی تھی۔ ایک ہفتہ پہلے دونوں خاندانوں کے لوگوں نے گفتگو کرکے اندرا کو سمجھا کر شوہر ناگراج کے گھر بھیجے تھے۔ جب کہ شوہر ناگراج بھٹکل میں اے سی میکانک کے طورپر کام کرنےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ گرفتارشوہرناگراج کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے خلاف مہلوکہ کے بھائی سکرا گونڈ نے پولس کو شکایت دی ہے۔ بھٹکل مضافاتی پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد پولس جانچ جٹی ہوئی ہے۔